عدالت نے نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اے ایس آئی کو افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈبنانے کے جرم میں 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا
جمعرات 10 ستمبر 2015 22:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) افغانیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے والے نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اے ایس آئی کو سینئر سول جج اسلام آباد عبد الغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ، عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
(جاری ہے)
جمعرات کو سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر ندیم اور اے ایس آئی خان منور حسین پر لاکھوں روپے لے کر افغانیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کا الزام ہے۔
اس پر نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے وکیل نے کہا کہ میرا موکل شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آنے والوں کو آگے بھیج دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرا کے کسی افسر کو مقدمہ میں نامزد نہیں۔ مقدمہ کے تفتیشی افسر نے کہا کہ دیگر ملزمان اور ایجنٹس کی گرفتاری کرنی ہے جس کے لئے تفتیش کی ضرورت ہے لہٰذا ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ اس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری