اسلام آباد :و زیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت تاجر رہنماوں اور صنعتکاروں کا اجلاس

وزیر اعظم کی جانب سے صنعت کے شعبے کو خصوصی مراعات دئے جانے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 10:51

اسلام آباد :و زیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت تاجر رہنماوں اور صنعتکاروں کا اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملک بھر کے تاجر نمائندوں اور صنعتکاروں کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں چیمبر آف کامرس کے سربراہان، اپٹما رہنما اور تاجروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں خزانہ، تجارت، پٹرولیم اور پانی و بجلی کے وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔

تاجروں اور صنعتکاروں کی جانب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات بڑھانے کے لیے وزیراعظم کو روپے کی قدر میں کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔ملکی معیشت اسی وقت بہتر ہوگی جب صنعتیں چلیں گی جس سے برآمدات بڑھیں گی اور تبھی زرمبادلہ بھی آئے گا۔ بجلی گیس کی قلت سمیت صنعتی شعبے کو درپیش دیگر مسائل کا حل تلاش کرنے کی غرض سے وزیراعظم نواز شریف، اپنی کابینہ کے اہم ارکان کو لے کر صنعتکاروں اور ملک بھر کے تاجر نمائندوں کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاکہ ملک میں صنعتوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں صنعتی برآمدات پرڈیوٹی،روپےکی قدر،اور ٹیکسز پرغورہوگا۔ جبکہ اجلاس میں ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ بزنس کمیونٹی نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پراپنے خدشات وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے۔اپٹما کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے اجلاس کی اہمیت بیان کرتےہوئے کہا کہ یہ ملکی صنعت کے مستقل کا تعین کرے گا، انہو ں نے شعبہ کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

اجلاس میں وزارت خزانہ،وزارت تجارت ، وزرت پیٹرولیم و پانی وبجلی کے حکام بریفنگ دیں گے ۔ صنعتوں کے لئےمراعتی پیکج ،گیس اوربجلی کی بلاتعطل فراہمی پر غور ہوگا۔ جبکہ وزیراعظم کی جانب سےصنعتی شعبےکے لئےخصوصی مراعتی پیکج کااعلان کئےجانےکاامکان ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس میں کہا کہ جس ملک کی بر آمدات میں اضافہ نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ، قرضے اتارنے کے لیے ہمیں برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا گذشتہ کئی سال سے ملک کی بر آمدات میں اضافہ نہیں ہوا. وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوتے. ہمیں اس نشست کو نتیجہ خیز بنانا ہے وزیر اعظم نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں تاجران کے ساتھ نشستیں آئندہ بھی ہوں.وزیراعظم نواز شریف نے بڑے صنعتکاروں سے برآمدات میں اضافے کیلئے سفارشات مانگتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔

مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوتے، محدود وسائل کے باوجود تاجروں اور کسانوں کے مسائل حل کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں