آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔تاہم مالاکنڈ ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سیزیادہ بارش کالام میں 06 ملی میٹر جبکہ سیدوشریف میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: سب سیزیادہ درجہ حرارت نوپورتھل اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کوٹ ادو،سبی، نوکنڈی، بھکر،سکھر،روہڑی41، اوکاڑہ، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں