جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 14:15

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015 ء): جے یو آئی کے جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے ا علان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں موجود کچھ رہنما بے جا تنقید اور پراپیگنڈے کا نشانہ بنا رہے ہیں ہر فورم پر جے یو آئی کا موقف انتہائی صلاحیت کے ساتھ پیش کیا۔

(جاری ہے)

جے یو آئی میں اچھا وقت گزرا اور مولانا فضل الرحمان کوجہاں دیدہ اور محب وطن پایا ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ مولانا کے ساتھ قائم تعلق بھی ختم ہو گیا ہے، دوسرے میرے موقف کو نہ سمجھ سکے، کچھ رہنماؤں کے ساتھ گزارا کرنا نا ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ دکھی دل کے ساتھ پارٹی چھوڑ کر جا رہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق نئی پارٹی میں شمولیت کے لیے جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اس پر سوچ بچار باقی ہے۔ غور کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کر سکوں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں