نندی پور پراجیکٹ ‘ موجودہ حکومت کے دوران کوئی کرپشن یا بے ضابطگی ظاہر ہو جائے تو تمام فورمز پر جواب دینے کیلئے تیار ہوں ‘خواجہ آصف
جمعہ 11 ستمبر 2015 14:54
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نندی پور پراجیکٹ کی آڈٹ رپورٹ میں موجودہ حکومت کے دوران کوئی کرپشن یا بے ضابطگی ظاہر ہو جائے تو پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر جواب دینے کیلئے تیار ہوں ‘آڈیٹر جنرل اور پرائیویٹ آڈٹ کمپنی منصوبے کا آڈٹ کریگی منصوبے کی تاخیر اور لاگت میں اضافے بارے وجوہات معلوم کرے گی۔
ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہوئی ہے، جس کی وجہ درآمد کی گئی مشینری ہے جو کئی سال پورٹ پر پڑی رہنے کے باعث زنگ آلود ہو گئی۔ جب پراجیکٹ کی کمیشننگ شروع کی گئی تو زنگ آلود مشینری کے باعث کئی حصوں میں خرابیاں سامنے آئیں جنہیں دور کرنا پڑا، اسی وجہ سے یہ منصوبہ کمٹمنٹ کے مطابق چلایا نہ جا سکا۔(جاری ہے)
خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک رکنی جج کمیشن نے منصوبے میں کرپشن کی نشاندہی کی ہے اور نیب کو ہدایت کی کہ بابر اعوان کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔
نیب نے اس سلسلے میں سیکشن 161 کے تحت میرا بیان بھی ریکارڈ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی ابتدائی لاگت 32 ارب روپے لگائی گئی تھی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اس کی تکمیل میں تاخیر ہوتی رہی اور اس کی قیمت 58 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اس کی تعمیر کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور ایک پرائیویٹ آڈٹ کمپنی اس منصوبے کا آڈٹ کرے گی اور اس منصوبے کی تاخیر اور اس کی لاگت میں اضافے بارے وجوہات معلوم کرے گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر ..
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..
مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ..
اہل پاکستان کے دل و دماغ میں کشمیر خون کی طرح شامل ہے،غلام مصطفی شاہ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
پاکستان میں ساری سیاسی جماعتوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرنا ہوگا،ظاہر لطیف سلہریا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال