پاکستان کشمیر، فلسطین، بوسنیا، عراق، شام اور لیبیا سمیت تمام خطوں کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے جو مسائل کا شکار ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی مخلصانہ اور برادرانہ ہیں جس کی دنیا میں کوئی مثال ملنا کم ہے
صدر مملکت ممنون حسین کی سعودی عرب کے پارلیمانی وفد سے گفتگو
جمعہ 11 ستمبر 2015 16:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر، فلسطین، بوسنیا، عراق، شام اور لیبیا سمیت ان تمام خطوں کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے جو مسائل کا شکار ہیں۔وہ سعودی عرب کے پارلیمانی وفد سے گفتگوکررہے تھے جس نے جمعہ کو ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ سعودی وفد کی قیادت ڈاکٹر عطاء اللہ بن احمد ابوحسن نے کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے اور حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ اس سلسلے میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی مخلصانہ اور برادرانہ ہیں جس کی دنیا میں کوئی مثال ملنا کم ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی رابطوں میں مزید اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بہت مفید اثرات مرتب ہونگے۔
اس موقع پر سعودی وفد کے سربراہ ڈاکٹر عطاء اللہ بن احمد ابوحسن نے صدر مملکت کو خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک تمناوٴں کا پیغام پہنچایا۔ صدر مملکت نے بھی خادم الحرمین شریفین کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے قائم مقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی، رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان، پاکستان میں سعودی سفیر عبداللہ بن مرزوق الضہرانی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزارت تعلیم نے وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بجٹ بنانے کے اختیارات سونپ دیئے
پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل نہ کرنے کی درخواست پر پمز کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الہی ..
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حج عمرہ سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیز کی حج کوٹہ کی درخواستوں پر حج پر جانے ..
جعلی ڈگری پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ عہدے سے برطرف
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان کی ..
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کے کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس میں دو ہفتوں میں رپورٹ ..
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید ..
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کی سیکیورٹی کا پول کھل گیا
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں ”ابھرتے ہوئے جیو پولیٹیکل لینڈ سکیپ میں پاکستان“کے موضوع پر ایک روزہ ..
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا وضاحتی بیان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد