بزنس گروپ صدیق سنزکا پاکستان کے مختلف انرجی منصوبوں میں 760 ملین کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ

جمعہ 11 ستمبر 2015 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) پاکستان کے ایک اہم بزنس گروپ صدیق سنز نے پاکستان کے مختلف انرجی منصوبوں میں 760 ملین کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 2018ء تک نیشنل گرڈ میں 400 میگاواٹ بجلی کا اضافہ جو جائے گا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر صدیق سنز انرجی شاہد محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدیق سنز ملک بھر میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں صدیق سنز پورٹ قاسم کراچی میں 600 ملین کی لاگت سے 350 میگاواٹ کا کول فائر پلانٹ لگائے گا اسی طرح 80 ملین کی لاگت سے 50 میگاواٹ کا سولر پلانٹ چکوال جبکہ آزاد کشمیر میں 35 میگاواٹ کا ہائیڈرل پلانٹ لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی بنکوں نے ان پراجیکٹ کیلئے فنڈز دینے پر رضا مندی ظاہر کی امید ہے 2018ء تک یہ پراجیکٹ مکمل ہو جائینگے۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ کیلئے چینی فرمز سے بڈز موصول ہوئے جن میں سے ایک فرم کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کو 3000 ٹن روزانہ کی بنیاد پر کول کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے وہ کول سپلائرز سے ملاقات کر چکی ہے کول انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ سے درآمد کیا جاتا ہے۔ صدیق سنز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کمپنی نے ان منصوبوں کیلئے سٹیم ٹربائین‘ جنریٹر اور بوائلر سمیت دیگر سامان یورپ سے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں