اسلام آباد؛ضلعی عدالت کا چرس کے بیوپاریوں کو 2 سال قید کاحکم

جمعہ 11 ستمبر 2015 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے چرس کے بیوپاریوں کو 2 سال قید کا حکم جبکہ ایک کو اشتہاری قرار دیکر منشیات کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر میر نے چرس فروشی کے ملزام نذیر احمد کو عدالت پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیدیا۔ نذیر احمد کو تھانہ سہالہ کی حدود میں 500 گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ضمانت پر رہا ہوا اور مقدمہ میں پیشی کے دوران بار بار عدالت پیش نہ ہونے پر جج نے اشتہاری قرار دیدیا۔ ایک دوسرے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا خرم علی خان نے منشیات فروشی کے ملزم امجد ریاض کو دو سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ امجد ریاض سے تھانہ کورال کی حدود میں 2 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی تھی جبکہ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے منشیات فروشی کے ملزم وقاص احمد کو 2 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ ملزم تھانہ کوہسار کی حدود سے 300 گرام چرس کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں