اسلام آ باد چمبر آف کامرس کے وفد کی چیرمین ایف بی آر سے ملاقات

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 11 ستمبر 2015 17:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء ) ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتاراسلام آ باد چیمبر آف کامرس کے سینئر عہدیدار نعیم صدیقی کی رہائی کیلئے تاجر رہنماؤں نے ایف بی آر حکام پر شدید دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، چیمبر کے وفد کی ایف بی آر کے چیرمین سے ملاقات گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کسی بھی تاجر رہنما کی گرفتاری سے پہلے چیمبر کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا ، نعیم صدیقی کے خلاف ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے انٹیلی جنس ونگ نے 80لاکھ ڈالر کی درآمدات پر ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا تاہم تاجر رہنماؤں کے دباؤ پر گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیابعدازاں نعیم صدیقی کو طبیعت خراب ہونے پر پمز ہسپتال میں داخل کراد یا گیاآن لائن کو ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے انٹیلی جنس اینڈ اینوسٹی گیشن ونگ نے اسلام آباد بلیو ایریا میں کمپیوٹر سپرمارکیٹ کے مالک اور چمبر آف کامرس کے عہدیدار نعیم صدیقی کے خلاف کافی عرصے سے ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع کی تھی جس کی تصدیق ہونے پر جمعرات کے روز نعیم صدیقی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا تھااس دوران نعیم صدیقی کوطبیعت خراب ہونے پر پولی کلینک ہسپتال لایا گیا اس دوران تاجر رہنماؤں کی بڑی تعداد نعیم صدیقی کو ایف بی آر حکام سے رہائی دلوانے کے لئے ہسپتال پہنچ گئی اور ہسپتال میں ایف بی آر کے عملے کو بھی یر غمال بنا لیا جس پر ایف بی آر حکام نے پولیس کو اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کے سینئر افسران کو بھی اطلاع دیدی بعدازاں ایف بی آر کے سینئر افسران اور تاجر برادری کے درمیان مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ نعیم صدیقی کو گرفتار نہیں کیا جائے گاذرائع کے مطابق اسلام آباد چمبر کے ایک وفد نے نعیم صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں چیرمین ایف بی آر سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کرتے کہا کہ تاجر رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے قبل چیمبر کے ساتھ رابطہ کیا جائے چیرمین ایف بی آر نے چیمبر کے رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کسی بھی کاروائی سے پہلے تاجر رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں