پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط ہیئت کے حامل ہیں ، دونوں ملکوں نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیاہے ، یمن کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،جب بھی سعودی عرب کو خطرہ لاحق ہوا تو پوری پاکستانی قوم دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہو گی
ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی سعودی پاکستان فرینڈشپ کمیٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 11 ستمبر 2015 17:49
اسلا م آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء ) ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط ہیئت کے حامل ہیں اور دونوں ملکوں نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیاہے ، ہم یمن کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور جب بھی سعودی عرب کو خطرہ لاحق ہوا تو پوری پاکستانی قوم دفاع کے لئے ہر لمحہ تیار ہو گی اس ضمن میں پاکستان نے ایران کو یمنی حوثیوں کے ساتھ مزاکرات پر آمادہ کرنے میں کردار ادا کیا تاکہ خطہ میں امن کا قیام ممکن ہو سکے۔
وہ جمعہ کو ڈاکٹر عطاء اﷲ بن احمد ابوحسن کی زیر قیادت پارلیمنٹ ہاؤس میں سعودی پاکستان فرینڈشپ کمیٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔اس دورا ن باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک خصوصاًافغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے کابل میں صدر اشرف غنی کے آنے سے تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور پاکستان نے افغانستان میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان حالیہ مذاکرات کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہیں اور کشمیر میں امن کے خواہاں ہیں۔ کشمیر کا تنازعہ حل کئے بغیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے خطے کے حالات سے پاکستان کو دہشت گردی سے نقصان پہنچا ہے۔ پاکستانی عوام اور فوج نے قربانیاں دی ہیں مگر حکومت نے اب سخت فیصلے کئے ہیں جن سے کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ پاکستان سمجھتاہے کہ داعش کا کردار اسلامی دنیا کیلئے نقصان دہ ہے مولانا غفور حیدری نے کہا کہ کوشش میں ہیں کہ اوآئی سی کے ممالک سے رابطہ تیز کر کے یمن میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں انکا حل نکالا جاسکے پاکستان نے اپنے مسائل کے باوجود یمن میں حوثیوں کی وجہ سے مہاجرین کیلئے ایک ملین ڈالر عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار