ا یف بی آر میں ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 20 کے افسر عابد محمود نے ڈائریکٹر (آئی آر) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن پشاور کا چارج سنبھال

جمعہ 11 ستمبر 2015 18:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) میں ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 20 کے افسر عابد محمود نے ڈائریکٹر (آئی آر) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن پشاور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ گریڈ 19 کے ان لینڈ ریونیو کے آفیسر عبدالعزیز نیروجہ نے کمشنر آئی آر او پی ایس زون فور ریجنل ٹیکس آفس تھری کراچی میں عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکینش کے مطابق گریڈ 19کے ان لینڈ ریونیو کے آفیسر عبدالعزیز نیروجہ نے 27 اگست 2015ء کو کمرہ آئی آر کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا اس طرح ان لینڈ ریونیو کے گریڈ بیس کے آفیسر شعیب احمد سیٹھی نے ڈاکٹر آئی آر ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے گریڈ انیس کی ان لینڈ ریونیو کی آفیسر شبیر اعجاز نے ایڈیشنل کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیپر یونٹ لاہور میں عہدے کا چارج نکال لیا ہے جبکہ گریڈ 19 کے ان لینڈ ریونیو کے آفیسر سید فاروق جمیل نے سیکرٹری ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں