وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 16بھکا ریو ں سمیت 27ملزمان کو گرفتار کرلیا

قبضہ سے جعلی کر نسی ،350 گرام چرس ، اسلحہ اور ما ل مسروقہ بر آمد

جمعہ 11 ستمبر 2015 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 16بھکا ریو ں سمیت 27ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جعلی کر نسی ،350 گرام چرس ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ6پسٹل معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطا بقتھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت دو ملزمان محمد نذیر اور با بر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 350گر ام چرس بر آمد کرلی۔

جبکہ ملزم قیصر محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 40ہزار روپے کے جعلی نو ٹ بر آمد کرلیے۔ تھانہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم طا ہر خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ نو ن پولیس نے دوران گشت چار ملزمان قیصر عبا س ، فضل رازق، شوکت ، سبط الحسن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3پسٹل 30بور ، ایک 32بو ر رایو الوراور ایک 9MMپسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث دو ملزمان محمد فیصل اور ملزمہ مسما ۃ شمع بی بی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقد ما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے جا ری مہم کے دوران 16 پیشہ ور بھکا ریو ں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کاا علان کیا ہے ۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی جا ئے۔ پٹر ولنگ کو سخت کی جا ئے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لا پر واہی ہر گز بر ادشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں