ایس آئی یو پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ نقب زن گرفتار ، 75لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

جمعہ 11 ستمبر 2015 22:00

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء ) پولیس سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو) نے مشہور سابقہ ریکارڈ یافتہ نقب زن جواسلام آباد کے رہائشی مقامات پرکافی عرصہ سے بند گھروں میں داخل ہوکر چوری کی وارداتیں کر رہا تھا کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ ملزم قبل ازیں ضلع اسلام آباد کے متعددمقدمات میں چالان ہوکر اڈیالہ جیل جاچکا ہے۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد کے پوش علاقوں میں گھروں میں نقب زنی کی وارداتوں کے تدارک اور مجرمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے سینئر افسران نے ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس کو ٹاسک دیا ۔ جنہو ں نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی طارق رؤف سب انسپکٹر ، سید حید رعلی شاہ اے ایس آئی اور جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے انتہائی محنت ،لگن اور کار سرکار میں بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ مشہور نقب زن کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ سیکٹرG-9علاقہ تھانہ کراچی کمپنی اور علاقہ تھانہ رمنا میں نقب زنی کی متعددوارداتیں کر چکا ہینام ملزم آصف ولد فضل الرحمان ساکن کندیاں تحصیل پپلاں ضلع میانوالی حال جبی علی پوراسلام آباد ، انکشافات اور مال مسروقہ کی برآمدگی۔

گرفتار شدہ ملزم کی نشاندہی پر مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی اسلام آ باد جس میں مدعی مقدمہ بشارت احمد کے گھر مکان نمبر143 گلی نمبر73سیکٹرG 9/3جس میں سے تقریباً1کروڑ50لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز چوری ہوئے تھے کی واردات سمیت دیگر متعدد گھروں سے نقب زنی کی وارداتیں کر نیکا انکشاف کیا ہے ملزم کے انکشاف اور نشاندہی پر چوری کردہ پرائز بانڈزمالیتی39,25,000اور چوری شدہ پرائز بانڈز تبدیل کر کے حاصل کی گئی رقم میں سے مبلغ30,75,000روپے اور مختلف گھروں میں نقب زنی کے دوران چوری کردہ لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ملزم کاسابقہ ریکارڈ۔ یہ ملزم قبل ازیں ضلع اسلام آباد کے09 مقدمات میں چالان ہوکر اڈیالہ جیل جاچکا ہے اسکا والد فضل الرحمان عرف فضلو بھی مشہور نقب زن اور سابقہ ریکارڈ یافتہ چور ہے گرفتار شدہ ملزم کے انکشاف کے مطابق اسکا والد فضلو اور اس کا بھائی بھی نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں جو چوری شدہ لاکھوں روپے اور زیورت لیکر ملتان اور کندیاں میانوالی کی طرف بھاگ گئے ہیں جن کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے جا کران کی گرفتاری کے لیے بھی ٹیم روانہ ہے فضلو مذکورہ بھی قبل ازیں متعدد مقدمات میں چالان ہوکر کئی دفعہ اڈیالہ جیل جا چکا ہے۔

گرفتار شدہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت کی ہے کہ وہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف مو ثر کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتا ری کو یقینی بنا ئیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں