سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا حرم کرین حادثے پر اظہار افسوس، شہدا کیلئے دعائے مغفرت

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 ستمبر 2015 22:51

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11ستمبر 2015 ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے حرم شریف میں کرین حادثے پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے عرب نیوز سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں حرم شریف میں جاری تعمیراتی کام کے دوران صفا اور مروہ کے درمیان نصب تعمیراتی کرین عازمین پر جاگری جس کے باعث 70 سے زائد عازمین شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ عمران خان نے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کعبہ کی زیارت میں مصروف زائرین کی موت صدمی انگیز ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ شہید ہوجانے والے افراد کی مغفرت فرمائےجبکہ وہ زخمی ہوجانے والے افراد کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں