اسلام آباد : حرم شریف کرین حادثے میں کسی پاکستانی کے شہید ہونے کی اطلاع نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:15

اسلام آباد : حرم شریف کرین حادثے میں کسی پاکستانی کے شہید ہونے کی اطلاع نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015ء) : ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ حرم شریف کرین حادثے میں کسی پاکستانی کے شہید ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ 52 افراد زخمی ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 25 پاکستانی معمولی طور پر زخمی تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا . ترجمان کے مطابق 22 پاکستانی زخمی 3 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ سعودی عرب میں موجو دپاکستانی سفیر بھی کچھ دیر میں جدہ روانہ ہوں گے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں