اوپن یونیورسٹی کے پروگرام جینڈر اینڈویمن سٹڈیز کی ورکشاپس14ستمبر سے شروع ہوں گی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز کے زیر اہتمام پی جی ڈی /ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز پروگراوم کے دوسرے سمسٹر کی ورکشاپ سوموار 14۔ستمبر سے شروع ہوں گی جو 20۔ستمبر تک جاری رہیں گی۔ دوسرے سمسٹر میں پیش کئے جانے والے کورسسز میں 4645۔جینڈر سٹڈیز میں تحقیق کے طریقے ‘ 4646۔

جینڈر میں اطلاقی اعداد و شمار ‘ 4647۔صنفی عدم مساوات پر حقوق نسواں کی بحث ‘ 4648۔تحریک نسواں اور اسلام ‘ 4682۔سماجی تھیوری ۔I‘ 4685۔صنفی مسائل کی سوشیالوجی شامل ہیں ۔ ورکشاپس روزانہ صبح 9۔بجے شروع ہوں گی۔پشاور ‘ لاہور ‘ کراچی ‘ڈیرہ غازی خان ‘ گجرانوالہ ‘ فیصل آباد ‘ملتان اور مظفر آباد ریجنز کے طلباء و طالبات اپنے اپنے ریجنز میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان ورکشاپس میں شرکت کرسکیں گے جبکہ باقی تمام ریجنز کے طلباء و طالبات اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس کے ڈبلیو ایم ذکی آڈیٹوریم میں پی جی ڈی /ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیزکی ورکشاپس میں شرکت کریں گے-ورکشاپس میں شرکت کے اہل تمام طلباء و طالبات کو ڈاک کے ذریعہ اطلاعاتی خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں-پی جی ڈی /ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیزکے ان ورکشاپس کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈاکٹر رفعت حق ‘ چئیرپرسن ‘ ڈپارٹمنٹ آف جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز سے بالمشافہ یا ان کے فون نمبرز 051-9250079اور 051-9057856پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء شعبہ ایگریکلچرل سائنسسز کے زیر اہتمام ایم ایس سی )لائیو سٹاک مینجمنٹ( کے سمسٹربہار2015ء میں زیر تعلیم ملک بھر میں موجود طلباء و طالبات کے لئے ورکشاپس اتوار 13۔ستمبر سے شروع ہوں گی جو20۔ستمبر تک جاری رہیں گی-ان ورکشاپس کی افتتاح تقریب 13۔ستمبر کو صبح 9۔بجے یونیورسٹی کے سائنس ریسرچ کمپلیکس کے ریسورس روم میں منعقد ہوگی۔ افتتاحی تقریب کی صدارت ‘ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان ‘ چئیرمین شعبہ ایگریکلچرل سائنسسز کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں