قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:44

قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن (پی بی ایف) کے زیر اہتمام قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ 9 سے 13 اکتوبر تک گورنمنٹ اسلامیہ کالج فار ویمن مدینہ ٹاؤن فیصلہ آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی بی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستانی نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں