پی سی بی نے پاک بھارت سیریز کے انعقاد کیلئے آئی سی سی صدر ظہیر عباس سے کر دار ادا کر نیکی درخواست کر دی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:18

پی سی بی نے پاک بھارت سیریز کے انعقاد کیلئے آئی سی سی صدر ظہیر عباس سے کر دار ادا کر نیکی درخواست کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کے انعقاد کیلئے آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس سے کر دار ادا کر نے کی درخواست کر دی ہے ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ظہیر سے درخواست کی کہ وہ اپنے دورہ بھارت کے دوران بی سی سی آئی حکام کو دسمبر میں باہمی سیریز کھیلنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں۔

چیئر مین پی سی بی نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ ایک روز قبل ہونے والی ملاقات میں سیریز ممکن بنانے کی کوششوں پر غور کیا گیا۔میں نے ظہیر سے کہا کہ وہ بطور آئی سی سی صدر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے دونوں ملکوں میں کرکٹ کی تشہیر کیلئے اس سیریز کو ممکن بنانے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے سیریز بحال کرنے میں ظہیرعباس کا کردار بہت موثر ہو گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ2006-2003 تک جاری رہنے والے شہریار کے آخری دور میں متعدد انڈو-پاک سیریز منعقد ہوئی تھیں۔تاہم ان کے رخصت ہونے کے بعد پی سی بی چیئرمین رہنے والے ڈاکٹر نسیم اشرف ‘ اعجاز بٹ ‘ذکا اشرف اور نجم سیٹھی دونوں ممالک میں کرکٹ تعلقات بحال کرنے میں ناکام رہے تھے۔ذکا اشرف کے دور میں پاکستان نے 2013 میں انڈیا کا دورہ کرتے ہوئے تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تاہم اس دورے میں کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا جا سکا۔ادھر ایک اہم پیش رفت میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے پاک بھارت سیریز کی اہمیت کو تسلیم کیا۔رچرڈ سن نے کہا تھا کہ ایک مرتبہ سیکیورٹی کے معاملے طے پا جائیں جس پر دونوں ملک مطمئن ہوں تو بلا شبہ پاک بھارت سیریز سے ٹیسٹ کرکٹ کو تقویت ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں