آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں ایک دو مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات سب سیزیادہ درجہ حرارت بھکر، نوپورتھل،کوٹ ادو، سبی اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی،روہڑی، سکھر اور شہید بینظیرآباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں