اسلام آباد ‘خراب گاڑی کو دھکا لگانے والوں پر دوسری گاڑی چڑھ دوڑی ‘ خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ‘دو زخمی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 14:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خراب گاڑی کو دھکا لگانے والوں پر دوسری گاڑی چڑھ دوڑی جس سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کشمیر ہائی وے کے ساتھ سیکٹر جی 14 کے قریب ایک گاڑی خراب ہوئی تو اس کو دھکا لگانے کے لیے کچھ لوگ آئے تو اس دوران ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر ان پر چڑھ دوڑی جس سے خراب گاڑی قریب درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون اور دھکا لگانے والے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔حادثہ کے بعد ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں