قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی کا مسجد حرم میں ہونے والے کرین حادثے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 12 ستمبر 2015 15:48

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے مکہ مکرمہ ،مسجد حرم میں گزشتہ شب ہونے والے کرین حادثے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں قائم مقام سپیکر نے اس حادثے کے شہیداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے شہید ہونے والے افراد کی درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں