سردار محمد یوسف کا حرم شریف میں کرین گرنے کے نتیجہ میں عازمین حج کی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سعودی عرب میں وزارت مذہبی امور کے حج مشن کے حکام کی کسی قسم کی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ٗوفاقیف وزیر

ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے حرم شریف میں کرین گرنے کے نتیجہ میں عازمین حج کی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ہفتہ کو یہاں جاری اپنے بیان میں انہوں نے غم زدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہاکہ وزارت مذہبی امور کا سعودی عرب میں حج مشن کے حکام اور حجاج کرام کے ساتھ مکمل رابطہ ہیں اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں شہید ہونے والے حجاج کے نام جلد میڈیا کو دیئے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب میں وزارت مذہبی امور کے حج مشن کے حکام کی کسی قسم کی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں