سعودی سفارتخانے نے حرم شریف میں کرین کے حادثے میں زخمی ہونے والے 24افراد کے ناموں کی فہرست جاری کر دی

مکہ مکرمہ میں زخمی پاکستانی عازمین حج کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ٗپاکستانی سفیر وزارت مذہبی امور میں عازمین حج کے حوالہ سے اطلاعات کے حصول کیلئے ہنگامی کال سینٹر قائم کردیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) سعودی سفارتخانے نے حرم شریف میں کرین کے حادثے میں زخمی ہونے والے 24افراد کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

اسلام آبا دمیں سفارتخانے سے جاری ہونے والی فہرست کیمطابق النور سپیشلسٹ ہسپتال مکہ مکرمہ میں زیر علاج زخمیوں میں سیف اﷲ جان، ضیاء اﷲ، غلام زہرہ، اﷲ بخش، عابد حسین، امان اﷲ، عبدالحق، کنگ فیصل الشیشہ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں سکینہ جان، امام صفدر، امبارو بی بی، تاجرہ، نوید زہرہ، الظاہر ہسپتال مکہ میں رخسانہ ارشد، صداقت بیگم، زاہد شاہ، قادر گل، پاکستان حج میڈیکل مشن ہسپتال مکہ میں آسیہ بی بی، کنگ عبدالعزیز ہسپتال مکہ میں اصغر خان کوئٹہ، بخمالی خان کوہاٹ، زاہد شاہ پشاور، زربینہ پروین کراچی، رخسانہ بی بی پشاور، تسلیم احمد کراچی اور محمد فاروق گجرات شامل ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں زخمی پاکستانی عازمین حج کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزارت مذہبی امور میں عازمین حج کے حوالہ سے اطلاعات کے حصول کیلئے ہنگامی کال سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ پاکستان میں 042111725425 ٗ سعودی عرب میں 8001166622 پر رابطہ کر کے معلومات لی جا سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں