سانحہ مکہ، ہماری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، زخمی پاکستانیوں کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا حرم شریف کرین حادثے پر اظہار افسوس

ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے مکہ مکرمہ میں پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور بالخصوص زخمی ہونے والے پاکستان کے شہریوں کی جلد صحت یابی کے بھی متمنی ہیں تا کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے مکہ مکرمہ میں کرین حادثے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کیلئے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ زخمی لوگ جلد از جلد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں