پوری قوم کو دو قومی نظریہ پراکٹھا کریں گے ، بھارت کی جانب سے جنگ کی دھمکیاں محض پاکستان کو ڈرانے کیلئے ہے ، لسانیت ، صوبائیت اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لیے قوم کو نظریہ پاکستان پر اکٹھا کرنا ضروری ہے ، پاکستان کے نصاب تعلیم سے دوقومی نظریہ نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں دوقومی نظریہ پر قوم کی تربیت کریں گے تو پھر ضرب عضب کی ضرورت نہیں پڑے گی

مقررین کا جماعۃ الدعوۃ شعبہ اساتذہ کے زیر اہتمام ’’دفاع پاکستان میں نظریہ پاکستان کا کردار ‘‘سیمینار سے خطاب

ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) مقررین نے کہا ہے کہ پوری قوم کو دو قومی نظریہ پراکٹھا کریں گے ، بھارت کی جانب سے جنگ کی دھمکیاں محض پاکستان کو ڈرانے کے لیے ہے ، لسانیت ، صوبائیت اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لیے قوم کو نظریہ پاکستان پر اکٹھا کرنا ضروری ہے ، پاکستان کے نصاب تعلیم سے دوقومی نظریہ نکالنے کی کوشیں کی جارہی ہیں پاکستان کی تاریخ کو مسخ کرکے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے،دوقومی نظریہ پر قوم کی تربیت کریں گے تو پھر ضرب عضب کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ہفتہ کو جماعۃ الدعوۃ شعبہ اساتذہ کے زیر اہتمام ’’دفاع پاکستان میں نظریہ پاکستان کا کردار ‘‘ کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کیا نظریہ پاکستان آڈیٹوریم ایف نائن پارک میں ہونے والے سیمینار سے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن مکی ، تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبداﷲ گل، شعبہ اساتذہ جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ طلحہ سعید ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر زعفران الہی، صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن محمدافضل، سابق ڈائریکٹر راولپنڈی بورڈ مامون حسین ، حافظ مسعود کمال محمد بلال و دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرد وخواتین اساتذہ کے علاوہ طلباء کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ،سیمینار میں دوقومی نظریہ کے حوالے سے ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی جبکہ سکول کے بچوں کی جانب سے دوقومی نظریہ پر ٹیبلو بھی پیش کیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍحافظ عبدالرحمن مکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک جو نظریہ پر قائم نہیں ہوئے وہ سپر پاورز کی جارحیت کا شکار ہو کر ختم ہو گئے ، بڑی قوتیں پاکستان کو توڑنے کی سازش کر رے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ہندو بھائی بھائی فلسفہ کے سب سے بڑے مخالف تھے ، دنیا میں پاکستان کے علاوہ کوئی ملک دوقومی نظریہ کی بنیاد پر قائم نہیں ہوا۔ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان میں اندرونی انتشار پھیلانے کے لیے کام کر رہی ہیں ،بھارت اورامریکہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں لوگوں کو فرقہ واریت میں الجھا دیا جائے ، علیحدگی کی تحریکوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے صوبوں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے ، خودکش حملوں کے پیچھے بھارت و امریکہ ملوث ہیں ان سب کا مقصد پاکستان کو تورنا ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے تمام اختلافات کو بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ وہ ملک جن کی بنیاد نظریہ پر نہیں وہ ختم ہو گئے اسی لیے نظریاتی طور اس ملک کو اندر سے کھوکھلا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں نیٹو اپنی شکست کو قبول کرنے کی بجائے پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے پر تلا ہے انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کو ، مذہبی و سیاسی جماعتوں، لسانی تنظیموں اور علیحدگی کی بات کرنے والوں کو نظریہ پاکستان پر اکٹھا کریں گے دعوت خدمت اور نظریہ کی بنیاد پر قوم کو ایک کرنا جماعۃ الدعوۃ کا عزم ہے تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداﷲ گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ پاکستان نظریہ اسلام کا دوسرا نام ہے،کشمیر کے اندر تحریک کی بنیاد دو قومی نظریہ ہے ،پاکستان کا مطلب لاالہ الا اﷲ اور مقصد محمد رسول اﷲ ہے،کراچی آپریشن کی تکمیل کرنا پوری قوم کی آواز ہے ،قائد محمد علی جناح نے واضح طور پر ماؤنٹ بیٹن کو کہا تھا کہ ہمارے سامنے مدینہ کی ریاست رول ماڈل ہے اور اسلام کے سنہرے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں گے ،پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ،جنرل راحیل شریف کی جانب سے دشمن متعین کرنے پر ان کو سلام پیش کرتا ہوں ، آرمی پبلک سکول کے افسوسناک واقعہ کے پیچھے بھی بھارت ملوث ہے، حکمران عالمی سطح پربھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کریں،عبداﷲ گل نے کہا کہ پوری دنیامیں مغربی طاقتوں نے اقوام متحدہ کے نام پر اتحاد بنایا ہے اور یہ امریکہ کی ایک ریاست بن چکا ہے امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں شکست کھا چکے لیکن یک شیاطانی کھیل کھیلنا چاہتے ہیں یہ پاکستان کے اندر سے جذبہ جہاد کو نکالنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کے ساتھ پاکستان کا بچہ بچہ شامل ہے پروفیسر حافظ طلحہ سعید نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام کو سیکولر بنانے کے لیے نصاب سے اسلامی و نظریاتی مواد نکالا جا رہا ہے۔

آج ایسے تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے جو نظام تعلیم کے خلاف بیرونی یلغار کے سامنے بند باندھ سکیں،۔ نظریہ پاکستان کی بنیاد پر ہم ملک میں وسیع تر اتحاد قائم کریں گے اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔ ہم نے پاکستان کا مطلب کیا ‘ لاالہ الااﷲ محمد رسول اﷲ کی بنیاد پر پورے ملک میں تحریک کھڑی کرنی ہے۔آج بلوچستان، کراچی اور وزیرستان میں جو قتل و غارت گری ہو رہی ہے اس کا علاج نظریہ پاکستان پر امت کو متحد کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب آپ متحد ہوں گے تو کشمیری ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گے۔ اﷲ تعالیٰ نریندر مودی کو لگتا ہے اسی لئے لیکر آیا ہے کہ دوقومی نظریہ اجاگر ہو اور اس نظریہ کی بنیاد پختہ ہو جائے۔ حکمران تو یہ کام نہیں کرسکے البتہ دہشت گردمودی نے نظریہ پاکستان کو اس قدر مضبو ط کردینا ہے کہ انڈیا کے تیس کروڑ مسلمان بھی اٹھ کھڑے ہوں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نے ووٹ حاصل کرتے وقت بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا اعلان کیا تھاہم کہتے ہیں کہ جس دن تم یہ غلطی کرو گے بھارتی مسلمان کسی صورت یہ برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے نظریہ پاکستان کی بنیاد پر اسلامیان پاکستان کو متحدکرنا ہے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر زعفران الہی نے کہا کہ دوقومی نظریہ وہ سانچہ ہے جس کی بنیاد پر قوم کی تعمیر کی جائے گی مذہب کے بغیر ہمارا وجود نہیں ہے دوقومی نظریہ درحقیقت اسلام کا پیغام ہے سابق ڈائریکٹر راولپنڈی بورڈ مامون حسین نے کہا کہ اگر ہم اپنی نئی نسل کی تربیت دوقومی نظریے پر کر لیں تو پھر ضرب عضب کی ضرورت نہیں پڑے گی ، داخلی کمزوری ہے یہ خطہ نہ صرف دنیا کی رہنمائی کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں