بے نظیر بھٹو قتل کیس‘ انتہائی اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل (پرسوں) ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے
بیان استغاثہ اور وکلاء صفائی کی موجودگی میں ریکارڈ ہو گا‘ وکلاء صفائی جرح بھی کریں گے دفتر خارجہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا‘ انسداد دہشتگردی کے جج ایوب مارتھ کمشنر آفس راولپنڈی میں عدالت لگائیں گے
ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے انتہائی اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل پیر کو اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔ ذ رائع کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے دفتر خارجہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ مارک سیگل شام ساڑھے 7 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جس کا بندوبست عدالتی حکم پر کمشنر آفس راولپنڈی میں پہلے سے ہی کر دیا گیا ہے۔
جہاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ عدالت لگائیں گے۔(جاری ہے)
اس موقع پر استغاثہ اور وکلاء صفائی بھی موجود ہوں گے جن کے سامنے بیان ریکارڈ کیا جائے گا اور وکلاء صفائی اس پر جرح بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے ذمہ داران اسی روز مارک سیگل کا بیان قلمبند کرانے کے حوالے سے باقاعدہ عدالت کو آگاہ کریں گے۔
پونے 8 برس پرانے اس کیس میں مارک سیگل کا بیان اس لئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ قریبی ساتھی ہونے کے ناطے بے نظیر اپنے اس دوست سے تقریباً ہر بات شیئر کرتی تھیں۔ امکان ہے کہ مارک سیگل کے بعد تفتیشی افسران کے بیانات قلمبند ہو جانے پر دوبارہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ 27 دسمبر کو ہونے والی ان کی 8 ویں برسی سے قبل ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار