نندی پور پاور پراجیکٹ کا انتظام چھ ماہ کیلئے چینی کمپنی کے سپرد کر دیا گیا، چھ ماہ بعد عالمی مسابقتی نیلامی کا فیصلہ

اتوار 13 ستمبر 2015 11:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) نندی پور پاور پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور دیگر الزامات کے بعد اس منصوبہ کا انتظام چھ ماہ کیلئے چینی کمپنی کے سپرد کر دیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ چھ ماہ بعد عالمی مسابقتی نیلامی ہوگی ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا جہاں نندی پاور پلانٹ کا انتظام امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کو دینے کی تجویز بھی سامنے آئی جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کثرت رائے سے مسترد کردیا ۔

نندی پور پراجیکٹ کے ایم ڈی محمد محمود نے بھی امریکی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کی مخالفت کی ۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ جنرل الیکٹرک کو براہ راست ٹھیکہ دینا پیپرا رولز کے خلاف ہے ۔ نندی پور پاور پروجیکٹ کی چھ ماہ بعد عالمی مسابقتی نیلامی کی جائے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں