پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا میں کاکروچوں کا غلبہ جاری

جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی کی سالن کی پلیٹ میں سے کاکروچ نکل آیا کیفے ٹیریا کے پختون منیجر نے معافی تلافی کرکے جا چھڑا لی یہاں بھی عائشہ ممتازجیسی فوڈ انسپکٹر کی ضرورت ہے،پارلیمانی حلقوں کا مطالبہ

اتوار 13 ستمبر 2015 12:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا میں کاکروچوں کا غلبہ جاری ہے اور تازہ واقعہ میں جمعیت علما اسلام کے رکن قومی اسمبلی محمد جمالدین کی سالن کی پلیٹ میں سے کاکروچ نکل آیاجس پر کیفے ٹیریا کے عملہ میں معافی تلافی کرکے جا چھڑا لی تاہم پارلیمانی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہاں بھی عائشہ ممتازجیسی فوڈ انسپکٹر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ دن پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا سے جمعیت علما اسلام ف کے رکن قومی اسمبلی محمد جمالدین نے کھانا منگوایا تو ان کے سالن میں سے کاکروچ نکل آیا جس پر انہوں نے کیفے ٹیریا کے ٹھیکہ دارکے منیجر کو بلایا تو انہوں نے معافیاں مانگنی شروع کر دیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ منیجر بھی پختون نکلا جس نے پشتو زبان سے رکن اسمبلی کو رام کر لیا اور انہوں نے اسے یہ کہتے ہوئے معاف کر دیا کہ تم پختون ہو اس لئے تمہیں چھوڑ رہا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں