لاپتہ افراد کے لواحقین نے نئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے امیدیں وابستہ کر لیں

اتوار 13 ستمبر 2015 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) جواد ایس خواجہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاپتہ افراد کے لواحقین نے نئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے امیدیں وابستہ کر لیں ۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے دور میں لاپتہ افراد کے مقدمات بارے لارجر بینچ کی تشکیل کے حکم پر تاحال عمل نہیں کیا جا سکا ہے ۔ دو چیف جسٹس صاحبان اپنی مدت ملازمت مکمل کرتے ہوئے ریٹائر ہو گئے ہیں مگر ان مقدمات کو سماعت کے لئے نہیں لگایا گیا ۔ یہاں تک کہ جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ ذاتی خواہش کے باوجود بھی لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت کے لئے لارجر بینچ قائم نہیں کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں