سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں کو دوبا رہ کھیلنے کی اجازت دینے کے لئے سروے کرانے کا فیصلہ

اتوار 13 ستمبر 2015 13:14

سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں کو دوبا رہ کھیلنے کی اجازت دینے کے لئے سروے کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ 3 قومی کھلاڑیوں عامر‘ سلمان اور آصف کو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلنے کی اجازت دینے بارے ملک بھر سے ایک سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستان بھر کے سپورٹس کلبوں کے علاوہ عام لوگوں سے بھی رائے لی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں بارے خود فیصلہ کرنے کی بجائے اس کا فیصلہ قوم پر چھوڑ دیا جائے امکان ہے کہ عید الاضحیٰ کے بعد ایک سروے کرایا جائے گا اور اس بارے ایک پرفارمہ جاری کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں