بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گر فتا ر

اتوار 13 ستمبر 2015 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اسلام آباد نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک مسافر سے دوران تلاشی 4 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

اے ایس ایف اسلام آباد کے مطابق ایک مسافر محمد رفیق 4 کلوہیروئن کو پاکستان سے بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتا تھا جس کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔ ملزم کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں