الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تارکین وطن پاکستانیوں کو محدود اور مشروط ووٹنگ کے حق کی منظوری دے دی

اتوار 13 ستمبر 2015 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تارکین وطن پاکستانیوں کو محدود اور مشروط ووٹنگ کے حق کی منظوری دے دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آٰف پاکستان کی سفارشات کا مسودہ تجویز دیتا ہے کہ یہ دستاویزات تمام سٹیک ہولڈرز بشمول پاکستان تحریک انصاف کی مفاہمت سے اختیار کیا گیا تاہم پی ٹی آئی کے رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی ایسی کسی پابندیوں کو قبول نہیں کرے گی کیونکہ 4.7 ملین ووٹرز اوور سیز پاکستانی ہیں ۔

اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ 67 نشستوں کے لئے جیتنے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کے ووٹوں کا فرق پانچ ہزار سے کم ہوتا ہے ۔الیکشن کمیشن کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ پوسٹل بیلٹ آپشن دو مراحل میں سرانجام دیا جا سکتا ہے اس کو بطور پائلٹ پروجیکٹ کے لانچ کیا جاتا ہے جبکہ پوسٹل بیلٹ سہولت صرف سفارتی سٹاف کو کی جا سکتی ہے دوسرے مرحلے میں یہ سہولت ساری اوور سیز کمیونٹی کو دی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ سفارشات منظوری کے لئے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائیں گی ۔ انتخابی اصلاحات کے بارے میں کمیٹی نے پہلے ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یہ تجویز دینے کی ہدایت کی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس مقصد کے لئے پہلے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے ۔کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بہترین عالمی معیارات کے حوالے سے سٹڈی سرانجام دی اور اپنی سفارشات پیش کرنے پر رضامندی ظاہر کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں