اسلام آباد کی کچی آبادی کے متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کرنے کی تجویز زیر غور

اتوار 13 ستمبر 2015 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد میں آپریشن کے ذریعے کچی آبادیوں کے انہدام سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے متبادل رہائش ( ہاؤسنگ ) کی تجویز پیش کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی الیون کی کچی آبادی میں آپریشن سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے الگ ہاؤسنگ کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تجویز ان سفارشات کا حصہ ہے جو سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن محمد سرور خان نے گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں پیش کی ۔

(جاری ہے)

یہ حالیہ رپورٹ سپریم کورٹ کے 31 اگست کے احکامات کے مطابق پیش کی گئی ۔رپورٹس میں سپریم کورٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک کے تمام شہریوں کے لئے باوقار رہائش کا حق کی توثیق کرے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت توسیع کر سکتی ہے کہ آئین کے مطابق باوقار رہائش کو پورا کرنے کے لئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی جائے ۔ مزید برآں رپورٹ کی تجاویز کچی آبادیوں کے لئے قانون سازی کی ضرورت پر بھی زور دیتی ہے جس طرح کے صوبوں میں کی گئی ہے اسی طرح وفاقی سطح پر اس کو جاری کیا جائے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ میگاڈویلپرز پر بھی بلاامتیاز یہ قواعد و ضوابط لاگو کئے جانے چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں