ملک میں کو ئی قومی لیڈر نہیں،میڈیا نہ ہوتا تو حکومت سرکاری اپوزیشن کو مروا دیتی، لیاقت علی جتوئی

معاشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ میاں نواز شریف نے سندھ میں جگہ بنانے کا سنہری موقع گنوا دیا۔ عوام فاقہ کشی کا شکار ہیں، انٹرویو

اتوار 13 ستمبر 2015 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے مداخلت ناگزیر ہے اس وقت کوئی قومی لیڈر نہیں ہے خلاء سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ پورے سندھ میں بدترین دھاندلی ہوئی اندرون سندھ کراچی سے زیادہ حالات خراب ہیں ایک انٹرویو میں لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ معاشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

میاں نواز شریف نے سندھ میں جگہ بنانے کا سنہری موقع گنوا دیا۔ عوام فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سی ایم ہاؤس کی تزئین و آرائش پر سوا ارب روپے جھونک دیئے ہیں۔ میڈیا نہ ہوتا تو حکومت سرکاری اپوزیشن کو مروا دیتی‘ آصف زرداری نے اچھائی کا بدلہ مجھے اچھائی میں نہیں دیا۔ پیپلزپارٹی کے علاوہ سندھ میں کسی سے بھی انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انسان ہونے کے ناطے بھٹو میں بھی خامیاں تھیں مگر وہ ایک باصلاحیت رہنما تھے۔ مدبر تھے ان کا خاندانی پس منظر بھی تھا وہ خارجہ امور میں مہارت رکھتے تھے۔ ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ان کو جلا وطن بھی کیا جا سکتا تھا مگر مارنا نہیں چاہئے تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں