پلاسٹک میٹیریلز کی درآمدات میں 10ملین ڈالر کی کمی

اتوار 13 ستمبر 2015 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 2015-16ء کے ماہ جولائی کے دوران پلاسٹک میٹیریلز کی قومی درآمدات میں 10ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2015ء کے دوران پلاسٹک میٹریلز کی درآمدات کا حجم 137ملین تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یعنی جولائی 2014ء کے دوران پلاسٹک میٹریلز کی ملکی درآمدات کا حجم 147ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح صرف ایک ماہ کے عرصہ کے دوران پلاسٹک میٹریلز کی درآمدات میں 10ملین ڈالر کی کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں