حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں میں ڈینگی وائرس کے خلاف کئے گئے سپرے اور آئندہ کے پروگرام بارے تعلیمی افسران سے رپورٹس طلب کر لیں

اتوار 13 ستمبر 2015 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں میں اب تک ڈینگی وائرس کے خلاف کئے گئے سپرے اور آئندہ کے پروگرام بارے ضلعی تعلیمی افسران سے رپورٹس طلب کی ہیں ۔

(جاری ہے)

 ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے ضلعی تعلیمی افسران سے جو اب طلب کیا ہے کہ بتایا جائے کہ سرکاری سکولوں میں ڈینگی کے کب سپرے کئے گئے اور اگر مزید سپرے کرنا تھے تو ان کا شیڈول کیا رکھا گیا تھا یہ سب اقدامات سکولوں میں سپرے کی وجہ طالبات کی بے ہوشی کی وجہ سے کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں