پاکستان کے حق میں ریلی پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی شیلنگ اور لاٹھی چارج قابل مزمت ہے ، حر یت رہنما

ہندوستانی حکومت اور فوج کشمیریوں کی پاکستان سے محبت پر گھبرا گئی ،پر امن احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر تشد د بھارتی حکمرانوں کی بوکھلاٹ کا ثبوت ہے ،سرینگر میں کشمیریوں نے پاکستانی پرچم لہرا کر واضح پیغام دیا ہے کہ کشمیری قوم بھارتی مظالم کے باوجود پاکستان کی بقاء سلامتی اوراستحکام کے لیے اپنی آزاد ی کی جد وجہد جاری رکھیں گئے ،سید علی گیلانی،شبیر شاہ

اتوار 13 ستمبر 2015 14:31

اسلام آباد،سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) حریت رہنماؤں نے سرینگر میں پاکستان کے حق میں ریلی پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت اور فوج کشمیریوں کی پاکستان سے محبت پر گھبرا گئی ہے ،پر امن احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر تشد د بھارتی حکمرانوں کی بوکھلاٹ کا ثبوت ہے ،سرینگر میں کشمیریوں نے پاکستانی پرچم لہرا کر پاکستانی حکومت ،فوج اور قوم کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ کشمیری قوم بھارتی مظالم کے باوجود پاکستان کی بقاء سلامتی اوراستحکام کے لیے اپنی آزاد ی کی جد وجہد جاری رکھیں گئے ، کشمیر عوام پاکستان کو اپنا محسن سمجھتی ہے اور پاکستان نے بھی کشمیریوں کو کھبی تنہاء نہیں چھوڑا آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کا کشمیر سے متعلق بیان سے کشمیریوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور کشمیر ی عوام جنرل راحیل شریف کو دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر سلام پیش کرتی ہے ان خیا لات کا اظہار ،حریت رہنماء سید علی گیلانی اور شبیر شاہ نے سرینگر میں ریلی کے بعد ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے حریت رہنما ء شبیر شاہ نے کہا کہ پر امن احتجاجی مظاہروں او رریلیوں پر بھارتی فوج کی یلغار کا سلسلہ نیا نہیں ہے بلکہ 68سالوں سے چلا آ رہا ہے بھارت ہمیشہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو طاقت کے بل بوتے پر دبانے کی کوشش کرتا ہے ، بھارت چاہیے کتنا ہی ظلم کیوں نہ کر لے کشمیر اپنے بنیادی حق آزادی سے دستبردار نہیں ہوں گے ،کشمیریوں کو بھارتی مظالم کی کوئی فکر نہیں کشمیر میں پاکستان کے حق میں نعرے لگتے رہیں گئے اور ریلیاں نکلتی رہیں گی ،کشمیری پاکستان کو اپنا محسن سمجھتے ہیں اور اپنی آزاد ی کے بعد پاکستان کو منزل تسلیم کرتے ہیں پاکستان کی مضبوطی اور وجود کشمیر کے مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کشمیریوں سے محبت نے کشمیریوں کو نعرے لگانے اور اور ریلیاں نکالنے پر مجبور کیا ہے پاکستانی عوام حکومت اور فوج نے کھبی ہمیں تنہاء نہیں چھوڑا انہوں نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت کی ہے اور ہمارے آزادی کے حق کے لیے آواز اٹھائی ہے ، شبیر شاہ نے کہا کہ چند روز قبل جس طرح آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کشمیر سے متعلق پالیسی پر کھل کر بیان دیا اس سے کشمیریوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور پوری کشمیری قوم انکو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہے امید ہے وزیر اعظم نواز شریف بھی اقوام متحدہ کے جنرل اجلاس میں کشمیر پر پاکستانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دوٹوک موقف اختیار کریں گے اور ہندوستان پر کشمیر کی آزادی کے لیے دباؤ ڈالیں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر یوں کی سفارتی ،سیاسی ،اور اخلاقی حمایت جاری رکھی اور یہی وجہ ہے کہ کشمیر بھی پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں ،پاکستانی عوام کو اب جان لینا چاہیے کہ کشمیری صرف پاکستان سے محبت کرتے ہیں ، بزرگ حریت رہنما ء سید علی گیلانی نے کہا کہ طلباء کی طرف سے پاکستان کے حق میں ریلی اور نعرے پاکستان اور کشمیر دونوں کے لیے خوش آئند ہے ، پاکستانی پر چم لہرانے سے نوجوانوں کا جذبہ سامنے آ رہا کہ انکے دل میں پاکستان سے کس قدر محبت اور عقیدت ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں اور پاکستان کو ایسے ہی استقامت کا مظاہرہ کرنا ہو گا ، پاکستان کا استحکام ہمارے لیے ضروری ہے پاکستان کی سلامتی مظبوطی اور بقاء کے لیے پاکستان کے حکمرانوں ،فوج ،عوام سیاسی قیادت کو اندرونی مسائل کے خاتمے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ، ہمیں پاکستان کے اندرونی مسائل ،بلوچستان ،کراچی اور سیاسی قیادت کے درمیان اقتدار کے لیے چپقلش جیسی صورتحال پر سخت تشویش ہے ،پاکستان کی بقاء کے لیے ہمیں ان مسائل کو ختم کرنا ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں