سپورٹس آرگنائزرزمحنت اور لگن سے کام کریں تو ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتاہے، سائرہ خان

اتوار 13 ستمبر 2015 14:42

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کی ویمن کمیٹی کی سیکرٹری سائرہ خان نے کہا ہے کہ سپورٹس آرگنائزرزمحنت اور لگن سے کام کریں تو ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتاہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک ہرکھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس کو پالش کرنے کی ضرورت ہے اور آرگنائزرز کو کھلاڑیوں کی سلیکشن میرٹ پر کرنی ہوگی، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں پا سکتا، سائرہ خان نے کہا کہ سکولز اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو لازمی قرار دیا جائے جس سے کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جوڈو کی خواتین کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ جوڈو کی خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور انٹرنیشنل سطح میڈلز حاصل کرنا پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) شجاعت علی رانا اور سیکرٹری مسعود احمد جوڈو کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جوان خواتین کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کررہے ہیں اور ان کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں میں شرکت کے لئے بھیجا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں