بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی ،چودھری رفعت ایڈووکیٹ

نام نہادسیاستدانوں کی جانب سے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں،رہنما مسلم لیگ(ن)

اتوار 13 ستمبر 2015 15:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنما چودھری رفعت ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بلدیاتی الیکشن دراصل جمہوریت کی بنیاد ہیں اوران کے انعقاد سے بلدیاتی اداروں کو تقویت ملے گی،،بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی ،ہمارے امیدوار کامیاب ہو کر عوام کے مسائل حل کریں گے-انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کوپاکستان کی بقا اور سلامتی عزیز ہے اور اندرونی و بیرونی دشمنوں سے بنردآزما ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،ملک وقوم کیخلاف ہونے والی ہر سازش ناکام بنا دے گی،جمہوریت اور جمہوری اداروں کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں اور دوسری جانب ہمارا ازلی دشمن بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں کررہا ہے ان حالات میں پوری پاکستانی قوم کو متحد ہو کر دشمن کے عزائم ناکام بنانے کی ضرورت ہے-جاری اپنے بیان میں چودھری رفعت ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ایک نظریاتی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اس جماعت کی عوامی مقبولیت کو کسی بھی پلیٹ فارم پر چیلنج نہیں کیاجاسکتا،مخالفین پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،پی ٹی آئی ہمیشہ سے یوٹرن لیتی آئی ہے انہیں صرف الزامات اور دھرنے کی سیاست آتی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی-انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور اپنے دور حکومت میں غربت،پسماندگی،بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے ہیں جس سے عوام مستفید ہونگے-چودھری رفعت ایڈووکیٹ نے کہاکہ غریب عوام کے حقوق کا ڈرامہ رچانے والے نہیں چاہتے کہ ملکی ادارے یکسوئی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں اداکریں-انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) امن و امان کے قیام کیلئے کوشا ں ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کو عوام نے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ حق حکمرانی تفویض کیا ہے اور حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں