ایوان بالا کااجلاس (کل) چےئر مین سینیٹ کی زیر صدرات ہو گا، وزیر اعظم کی رواں ہفتہ آمد متوقع

وزیر داخلہ ایوان کو رواں ہفتہ کے دوران قومی ایکشن پلان پر بریفنگ دیں گے، اجلاس کے ایجنڈے میں ایم کیو ایم کے مستعفٰی اراکین کی تحاریک شامل

اتوار 13 ستمبر 2015 15:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) ایوان بالا (سینٹ) کااجلاس پیر کو تین بجے چےئر مین میاں رضاربانی کی زیر صدرات پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا،رواں ہفتے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایوان کو قومی ایکشن پلان پروزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے حوالے سے اعتماد میں لیں گئے اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کی آمد بھی متوقع ہے،دوسری جانب سینٹ اجلاس کے ایجنڈے میں ایم کیو ایم کے مستعفٰی اراکین کی تحاریک کو بھی شامل کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ کااجلاس پیر کو چےئر مین میاں رضاربانی کی زیر صدرات پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا، ایجنڈے کی دستاویز ات کے مطابق پیر کو ہونے والے اجلاس کا یجنڈا 28نکاتی ہوگا ،ایجنڈے میں ایم کیو ایم کے مستعفٰی اراکین کی تحاریک کو بھی شامل کر لیا گیا ہے ،اس کے علاوہ ایجنڈے میں3بلز بھی شامل ہیں ، سینیٹر مشاہد حسین پاکستان ماحولیاتی تحفظ تر میمی بل 2015،سینیٹر ثمینہ عابد پروٹیکشن آف رائٹس بل 2015،اور سینیٹر راحیلہ مگسی دی فئیر ری پریذنٹیشن بل 2015 ،ایوان میں متعارف کر وائیں گی ،جبکہ سلیم مانڈی والا اجلاس میں دی کمپنیز بل 2015،دی کارپوریٹ ری ہیبلیٹیشن بل 2015اور سٹاک ایکسچینج (تر میمی )بل 2015پر کمیٹی کی رپورٹس ایوان میں پیش کر یں گیسینیٹر ثمینہ عابد تر بیلا ڈیم کی سیکیورٹی کیلئے تحریک پیش کر ینگی ،سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی پی آئی اے سروس بہٹر کر نے کی قرار داد بھی ایجنڈے میں شامل ہے،علاوہ ازیں ایجنڈے میں سینیٹر فر حت اللہ بابر کی عدالتوں کے سوموٹونوٹس سے متعلق قرارداد بھی شامل ہے کہ آرٹیکل 184کی شق 3کت تحت آنیوالے فیصلوں کی نظرثانی کیلئے اپیل کا حق دینے کیلئے قانون سازی کی جائے، اسکے علاوہ رواں ہفتے وزیر داخل چوہدری نثار علی خان سینٹ کو قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے اس موقع پر سینٹ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے ہوالے سے صوبوں کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں