سیکورٹیز ایکسچینج کمیشن نے اردو زبان کو ابلاغ کا ذریعہ بنانے کیلئے کام شروع کردیا

اتوار 13 ستمبر 2015 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) سیکورٹیز ایکسچینج کمیشن پاکستان نے اردو زبان کو ابلاغ کا ذریعہ بنانے کیلئے کام شروع کردیا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انگریزی زبان کی جگہ اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیئے جانے کے بعد سرکاری اداروں میں اردو کو سرکاری زبان طور طور پر راج کردیا۔ کمیشن نے اہم قوانین قواعد و ضوابط کا انگریزی اردو زبان میں ترجمہ کرنے کے لئے مترجم محکمہ بھی بنا دیا ۔

اس کے علاوہ تمام سرکاری اجلاسوں‘ کانفرنسوں میں بھی اردو زبان کو ذریعہ ابلاغ بنانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کے ترجمان کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیئے جانے کے بعد تمام سرکاری اداروں کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ دیگر اداروں سے خط و کتابت اور اپنے تمام اجلاسوں کی کارروائی اردو زبان میں ہی کریں اسی بابت سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن پاکستان نے ادارے میں اردو زبان کو ہی ذریعہ ابلاغ بنانے کیلئے کام شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے تمام قوانین‘ قواعد و ضوابط اور کارروائیاں قومی زبان میں ہی ان کا ترجمہ کیا جائے گا اور مترجم کا محکمہ بھی بنا دیا گیا جس نے اس پر کام شروع کردیا ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کمیشن اعلیٰ عدلیہ کو تین ماہ میں اس پر رپورٹ پیش کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں