پی آئی اے انتظامیہ نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر 18 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر چیف لیگل آفیسر کو دو سال کیلئے تعینات کر دیا
کنٹریکٹ کے اختتام پر 72 لاکھ روپے بطور گریجوٹی بھی ادا کئے جائیں گے، آڈٹ حکام نے تعیناتی کا نوٹسلے لیا،پرنسپل اکاؤنٹس آفیسر کو 10 دنوں میں رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت
اتوار 13 ستمبر 2015 17:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پی آئی اے انتظامیہ نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر 18 لاکھ روپے ماہانہ کی بنیاد پر چیف لیگل آفیسر کو دو سال کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کر لیا ہے۔ کنٹریکٹ کے اختتام پر 72 لاکھ روپے بطور گریجوٹی بھی ادا کئے جائیں گے۔ آڈٹ حکام نے تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل اکاؤنٹس آفیسر کو 10 دنوں میں رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
آن لائن کو موصولہ دستاویزات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے 61 سال سے زائد عمر کے شخص وسیم باری سلیمی کو چیف لیگل آفیسر کی حیثیت سے 16 جنوری 2014ء کو دو سالہ کنٹریکٹ پر تعینات کیا اور ماہانہ تنخواہ کے طور پر 18 لاکھ روپے ادائیگی کی منظوری دی گئی نہ صرف یہ بلکہ ہر سال کے اختتام پر 2 ماہ کے برابر گریجویٹی دینے کی بھی منظوری دی گئی۔(جاری ہے)
آڈٹ حکام نے تعیناتی پر اعتراضات کرتے ہوئے کہا کہ پنشن کی عمر تک پہنچ جانے کے بعد دوبارہ تعیناتی کیلئے وزیراعظم کی منظوری ضروری ہے جبکہ مذکورہ تعیناتی کیلئے نہ تو پی آئی اے نے کوئی اشتہار جاری کیا تھا اور نہ ہی پی آئی اے میں چیف لیگل آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔
آڈٹ حکام نے ماہانہ تنخواہ پر بھی اعتراض کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مذکورہ تنخواہ ڈائریکٹر کی تنخواہ سے بھی زیادہ ہے جو کہ 2 سالہ معاہدہ پورا ہونے پر ادارے کو 4 کروڑ 32 لاکھ روپے ادا کرنے پڑیں گے آڈٹ حکام نے پی آئی اے انتظامیہ کو چیف لیگل آفیسر کی تعیناتی کے مقاصد اور حل شدہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ