وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم کی ملاقات، پاک کینیڈا تعلقات ، پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل

اتوار 13 ستمبر 2015 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کینیڈا میں تعیناتپاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم نے ملاقات کی ہے جسمیں پاک کینیڈا تعلقات اور وہاں مقیم پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق اتوار کے روز پاکستان کے کینیڈا کے لیے نامز ہائی کمشنر اور وفاقی وزیر خزانہ کے درمیاں ملاقات ہوئی ہے جسمیں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل ،پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات اور معاشی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے ، اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے طارق عظیم کو کینیڈا کے لیے ہائی کمشنر نامز ہونے پر مبارک آباد پیش کی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی معشیت کے استحکام میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے ، بیرون ملک میقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے ، اس موقع پر نامز ہائی کمشنر کینیڈا طارق عظیم نے کہا کہ کینیڈا میں موجودگی کے دوران اپنی تمام تر توجہ دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون کو فروغ دینے پر ہوگی ، دنیا کی پانچویں بڑی معشیت کینیڈا اور پاکستان میں معاشی تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں