مویشیوں کی غیرقانونی منڈیوں کیخلاف متعلقہ قواعد وضوابط کے تحت کاروائی کی جائیگی،ترجمان سی ڈی اے
اتوار 13 ستمبر 2015 17:51
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے ترجمان نے واضح کیاہے کہ مویشیوں کی غیرقانونی منڈیوں کیخلاف متعلقہ قواعد وضوابط کے تحت کاروائی کی جائیگی۔سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد نے اتوار کویہاں اے پی پی سے گفتگومیں بتایا کہ یکم ذی الحجة سے سی ڈی اے کی باقاعدہ عارضی مویشی منڈی لگ جائے گی تاہم ڈی ایم اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر میں غیر قانونی طور پر مویشیوں کی خریدوفروخت اور چلتی پھرتی منڈیوں کیخلاف کارروائی کرینگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال موٹر مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرایا جائیگا تاکہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے ۔واضح رہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے پابندی کے باوجود ایچ الیون میں غیر قانونی مویشی منڈی قائم ہوگئی ۔(جاری ہے)
سی ڈی اے کی طرف سے ہر سال آئی الیون میں مویشی منڈی لگائی جاتی ہے اور غیر قانونی مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے ۔
اس سال سی ڈی اے نے عارضی مویشی منڈی کیلئے سیکٹر آئی الیون کے بجائے سیکٹر آئی 12/2کا انتخاب کیاہے جسکا ٹھیکہ ایک کروڑ روپے میں اوپن بولی کے ذریعے نیلام کیا گیا ہے ۔ مویشی منڈی کے ٹھیکہ کی منظوری کے فوراً بعد ہی سی ڈی اے کی طرف سے شہر میں غیر قانونی طور پر مویشیوں کی خریدوفروخت اور موبائل مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سی ڈی اے بائی لاز کے تحت کارروائی ہوگی اورمال عید قربانی تک ضبط رکھا جائیگا لیکن تا حال اس اعلان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ پولیس لائن اور ایچ الیون قبرستان کے قریب خالی جگہ پر بڑی تعداد میں بیوپاریوں نے باقاعدہ منڈی قائم کرلی۔ غیر قانونی منڈی کے قریب چارہ ، چوکر اور مویشیوں کی خوراک کے بھی غیر قانونی سٹال لگ گئے۔ مختلف علاقوں سے آئے بیوپاریوں اور گلہ بانوں نے اپنے مویشیوں کی خریدوفروخت شروع کر رکھی ہے۔ سی ڈی اے کی عارضی مویشی منڈی یکم ذی لحجة سے باقاعدہ لگ جائے گی ۔ سی ڈی اے کی طرف سے مویشی کے چھوٹے جانور کیلئے 250روپے اور بڑے جانور کیلئے 500روپے انٹری فیس مقرر ہے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں پر رد عمل سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید
صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہیے ، پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے، ..
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کردئیے
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر
اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جعلی انجن آئل بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن ، دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا