شاہد رشید بٹ کا ودہولڈنگ ٹیکس کے نظام میں شفافیت لانے کا مطالبہ

اتوار 13 ستمبر 2015 17:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نظام میں شفافیت لانے کا مطالبہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے فیصلہ کے ضمن میں بعض بینک مختلف حیلے بہانوں سے نان فائلرز کے علاوہ فائلرز سے بھی کٹوتی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض بینکوں کے اس اقدام سے حکومت اور کاروباری برادری کے مابین اڑھائی ماہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ حکومت نے بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائدکیا ہے تو اس میں شفافیت یقینی بنائے اور اس سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کرے ورنہ عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں