افغان خفیہ ایجنسی کی پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کی کوشش ناکام،وفاقی دارلحکومت کے علاقے ترنول سے برآمد ہونے والاخطرناک آتشی اسلحہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس نے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے جمع کر رکھا تھا،ذرائع

اتوار 13 ستمبر 2015 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء) وفاقی دارلحکومت کے علاقے ترنول سے برآمد کیا گیا اسلحہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے جمع کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں دہشتگردی پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بر وقت کارروائی کرکے افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانیکا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ملنے والا بارود اور خطرناک آتشی اسلحہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس نے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے جمع کر رکھا تھا۔ گزشتہ روز حساس اداروں ، رینجرز اور پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، 2من سے زائد بارود، ڈیٹونیٹرز اور تاریں برآمد کرلیں۔کا میاب کارروائی میں پانچ دہشتگردوں سمیت انہتر افراد کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں