اسلام آباد : معروف صحافی مبشر لقمان نے ’بول‘ سے علیحدگی اختیار کر لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 10:51

اسلام آباد : معروف صحافی مبشر لقمان نے ’بول‘ سے علیحدگی اختیار کر لی۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء) : پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے ”بول“ ٹی وی چینل سے علیحدگی اختیار کر لی. تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے ”بول“ ٹی وی چینل تب جوائن کیا جب تمام صحافی بول کے جعلی ڈگری سکینڈل کے باعث اس سے علیحدگی اختیار کر چکے تھے.

(جاری ہے)

اسی دوران مبشر لقمان نے اس ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لیے اپنی ”کھرا سچ“ کی ٹیم کے ساتھ بول چینل پر ”میری جنگ“ پروگرام شروع کیا.

تاہم مبشر لقمان کے قریبی ذرائع کے مطابق بول نیٹ ورک کی جانب سے گذشتہ 4 ماہ سے مبشر لقمان اور ان کی ٹیم کو تنخواہیں نہیں دی گئیں جس کے باعث مبشر لقمان نے بول چینل سے علیحدگی کا فیصلہ کیا. جبکہ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا. مبشر لقمان بول چینل کے بعد اب چینل 24 کے ساتھ کام کریں گے. واضح رہے کہ مبشر لقمان اس سے قبل اے آر وائی نیوز، ایکسپریس نیوز اور نوائے وقت گروپ کے ساتھ کام کر چکے ہیں.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں