آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 14 ستمبر 2015 11:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سیزیادہ درجہ حرارت سبی، بھکر، نورپورتھل، روہڑی، شہید بینظیر آباد، سکھر، رحیم یار خان 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں