متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر محمد اسد درانی کی پاکستانی ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت

پیر 14 ستمبر 2015 11:22

دبئی ۔ 14 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر محمد اسد درانی نے دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیم پاکستانی ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کی ۔ دبئی کمیونٹی ہال میں منقعدہ پاکستانی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کمیونٹی ڈیلوپمنٹ دبئی کے اراکین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیونٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پاکستان اور دبئی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور یہاں موجود پاکستانیوں کے لئے بہتر اقدامات کرنے میں مصروف ہے اجلاس کے دوران سفیر محمد اسد درانی کو دبئی میں ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے لئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی گئی۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ دبئی میں پاکستانیوں کا یکجا ہوا خوش آئند ہے ۔کمیونٹی ڈیلوپمنٹ کے ڈائریکٹر نے پاک یو اے ای کی دوستی کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں