فوج اور رینجزر نے مایوس قوم کو نئی زندگی دی

بیمارمعیشت مستحکم ہو رہی ہے، فوج کی ساکھ نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے ، میان شاہد

پیر 14 ستمبر 2015 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چئیرمین میاں شاہد نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز نے قوم کو مایوسی کی دلدل سے نکال کر نئی امید دی ہے۔ انکے اقدامات سے ملک بھر میں امن آ رہا ہے جبکہ عوام اور کاروباری برادری کے اعتماد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل کے اقدامات آئی ایم ایف کے قرضوں اور بیرونی امداد سے بدرجہا اہم ہیں کو پاکستان کے مفلوج معاشرے اور بیمارمعیشت کو نئی زندگی دے رہے ہیں۔

جنرل راحیل شریف کے جرات مندانہ اور فیصلہ کن اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ عوام اور کاروباری برادری کے علاوہ غیر ملکی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے جس سے معیشت مستحکم ہو گی۔میاں شاہد نے کہا کہ فوج کی قربانیوں کے سبب شہری و یہی علاقوں میں دہشت گردی کم ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل صوبہ خیبر پختونخواہ اور فاٹا میں قیام امن اور ترقی کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں اور انھوں نے عید جوانوں کے ساتھ گزار کرجنوبی وزیرستان میں رات کو قیام کرنے والے پاک فوج کے پہلے سپہ سالار ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے علاوہ اس علاقہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

عوام کو یقین ہے کہ جنرل راحیل کسی دباؤ میں آئے بغیر آپریشن جاری رکھیں گے اور عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔ ملک دشمن عناصر اور انکے کاسہ لیسوں کے منفی پراپیگنڈے کے باوجود پاک فوج کی قربانیوں کے سبب نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ اس ادارے کی ساکھ نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے جو ملکی دفاع کیلئے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں